گنی، فٹ بال میچ کے بعد ہنگامے، 100 ہلاک،150 سے زائد زخمی

image

افریقی ملک گنی میں  ایک فٹ بال میچ کے بعد ہنگامے ،100 سے زائد ہلاک، 150  زخمی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا  کے مطابق  یہ واقعہ ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر زیریکورکا ہے، ہنگامے ریفری کی جانب سے ایک ٹیم کے دو کھلا ڑیوں کو ریڈ کارڈ دیکھانے پر ہوئے۔

زیریکور سے ملنے والی غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق  ہنگامہ آرائی سے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے، مقامی اسپتالوں کے مُردہ گھر بھر جانے کے باعث لاشیں راہداریوں ہی میں رکھ دی گئیں۔

میچ کے دوران فٹبالر بے ہوش، انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل

میچ 2021 میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں اقتدار پر قابض ہوکر خود کو صدر کے منصب پر فائز کرنے والے مامدی دومبویا کے اعزاز میں منعقد کیا جارہا تھا۔

ریفری کے فیصلے پر اعتراض کرنے والوں نے احتجاج کے بعد مار پیٹ شروع کردی جس کے نتیجے میں گراؤنڈ کے اندر ہی نہیں بلکہ گلیوں میں بھی جھڑپیں ہوئیں۔

احتجاج کرتے ہوئے سیکڑوں افراد میدان میں داخل ہوگئے، مشتعل ہجوم نے کئی گاڑیوں کے علاوہ ایک پولیس اسٹیشن کو بھی آگ لگا دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.