اسموگ میں بہتری آنے پر محکمہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے اسکولز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کل سے پنجاب بھر میں اسکولز 8بجکر15 منٹ پر کھلیں گے، اس سے قبل اسکولز کھولنے کا وقت 8 بجکر45 منٹ مقرر کیا گیا تھا۔
حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع
ڈی جی ماحولیات نے اسکولز 8 بجکر15 منٹ پر کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، دوسری جانب لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو20لاکھ روپےسے زائد کے جرمانے کیےگئے،140 موٹرسائیکلوں کو بھی جرمانہ کیاگیا، 99 تھانوں میں بند کردی گئیں۔
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 70 ٹریکٹر ٹرالیاں بھی مختلف تھانوں میں بند کی گئی ہیں،خستہ حال 70 گاڑیوں کو چالان کیاگیا اور132وہیکلزکو بند کیا گیا۔
ملک میں مہنگائی 70 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی،عطاتارڑ
اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 20 گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کئے گئے ہیں،اے آئی سسٹم کی مدد سے بھی دھواں چھوڑنے پر 90 گاڑیوں کا ای چالان کیا گیا۔
سی ٹی اوکا مزید کہنا تھا لاہور میں 41 اینٹی اسموگ اسکواڈز تشکیل دیکر داخلی و خارجی راستوں پر 12 ناکے قائم کئے گئے ہیں۔