جوائٹ فیملی میں خوش رہنا چاہتے ہیں تو یہ کام ضرور کریں۔۔ منیب بٹ نے اکثر خاندانوں کی مشکل کا حل ڈھونڈ نکالا

image

"مشترکہ خاندانی نظام ایک نعمت ہے۔ جب آپ ساتھ رہتے ہیں تو آپ کو توڑنا ناممکن ہوتا ہے۔ مجھے اپنے بچوں یا بیوی کی فکر نہیں ہوتی، چاہے میں کام کے سلسلے میں کہیں بھی چلا جاؤں، کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ میری فیملی ان کے ساتھ ہے۔ لیکن اگر آپ مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو اس کا حل یہ ہے: کچن الگ کر لیں۔ عام طور پر مسائل کی جڑ پیسہ یا مشترکہ کچن ہوتا ہے۔ جب ہر کوئی اپنا کچن خود سنبھالتا ہے تو زندگی آسان ہو جاتی ہے اور آپ ایک ساتھ رہتے ہوئے بھی سکون کے ساتھ اپنی مرضی کی زندگی گزار سکتے ہیں۔"

اداکار منیب بٹ، جو اپنی فیملی سے بے حد محبت اور لگاؤ رکھتے ہیں، نے حال ہی میں مشترکہ خاندانی نظام کے حوالے سے نہایت قیمتی مشورہ دیا۔ گپ شب شو میں بطور مہمان شرکت کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ کیوں ایک ساتھ رہنے کو ترجیح دیتے ہیں اور ایسے گھروں میں پیش آنے والے مسائل کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے۔

منیب بٹ نے کہا کہ فیملی کے ساتھ رہنا ان کی طاقت ہے۔ ان کے مطابق مشترکہ خاندانی نظام کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ وہ ذہنی طور پر مطمئن رہتے ہیں کہ ان کے بچے اور اہلیہ والدین اور بہن بھائیوں کے سائے میں محفوظ ہیں، چاہے وہ خود کام کے سلسلے میں کہیں بھی ہوں۔

لیکن ان کی گفتگو کا سب سے اہم حصہ وہ نصیحت تھی جو انہوں نے مشترکہ گھروں میں جھگڑوں سے بچنے کے لیے دی۔ منیب نے کہا:

"عام طور پر مسائل پیسے یا کچن کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ ان کا آسان حل یہ ہے کہ کچن کو الگ کر لیں۔ اس سے زندگی آسان ہو جاتی ہے۔ ہر کوئی اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ فیملی کی محبت اور ساتھ بھی برقرار رہتا ہے۔"


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.