اُس کا پیسہ ہے کچھ بھی کرئے، آپ خود ۔۔ مشی خان نے رجب بٹ کی حمایت کرتے ہوئے لوگوں کو کیا کچھ کہہ دیا؟

image

گزشتہ چند دنوں سے رجب بٹ کی شادی پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہے، اس مہنگی اور عالیشان شادی میں پیسوں کی بے تحاشہ نمائش کی گئی جبکہ تقریب میں مدعو مہمانوں نے بھی دل کھول کر جوڑے کو تحفے اور سلامی دی۔ یہاں تک کہ ایک شخص نے رجب بٹ کو ایک شیر کا بچہ بطور تحفہ پیش کر دیا، جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

جیسے ہی اسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے رجب بٹ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جہاں شیر کے بچے کو غیر قانونی طور پر رکھا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے رجب بٹ کو شادی کے اگلے ہی دن جیل کاٹنی پڑی۔

اس خبر پر جہاں سب اپنی اپنی رائے دے رہے تھے، وہیں مشی خان رجب بٹ کی حمایت میں میدان میں آگئیں اور ایک ویڈیو بنا کر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کردی۔

انہوں نے کہا کہ، رجب بٹ کی شادی پچھلے کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہے، ان کی شادی کی پُرتعیش تقریبات پر تنقید بھی کی جارہی ہے، اور لوگوں کا کہنا ہے کہ رجب بٹ کو یہ پیسہ دوسروں کی مدد پر خرچ کرنا چاہیے تھا۔ تو میں ان لوگوں کو بتا دوں کہ رجب خیرات بھی کرتا رہتا ہے۔

مشی خان نے مزید کہا کہ، پنجاب میں یہ سب عام ہے، یہاں شادیوں میں پیسے نچھاور کرنا، انکا خوشی منانے کا طریقہ ہے، اس میں ایسی کون سی انوکھی بات ہوگئی؟ یہ اس کا اپنا پیسہ ہے، وہ اس کے ساتھ جو چاہے کرئے۔ اور اسکو شیر کا بچہ تحفے میں ملا تھا، اس نے خود پال کے نہیں رکھا تھا۔

آخر میں انہوں نے بندوق کا رخ ٹرولرز کی طرف کرتے ہوئے کہا کہ، یہ وہ لوگ ہیں جو خود ایک پیسہ بھی خیرات نہیں کرتے اور دوسروں کو بولتے ہیں۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.