پریانکا چوپڑا نے پہنا ہیروں کا ہار۔۔ دنیا کے قیمتی ترین ہار کی قیمت کیا ہے؟ جو آپ کے بھی ہوش اڑا دے گی

image

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اکثر و بیشر مختلف فیشن شوز اور ایونٹ میں بہترین کپڑے اور مہنگی جیولری پہننے دیکھا گیا ہے، جو سب کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

حال ہی میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا، جب پریانکا چوپڑا ایک ایونٹ میں ہیروں کا ہار پہن کر پہنچیں تو اپنی نظروں کا رخ اپنی جانب کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کچھ ماہ قبل اٹلی کی معروف اور مہنگی ترین جیولری کمپنی بلغاری کی روم میں منائی گئی 140 ویں سالگرہ کے موقع پر پریانکا نے بھی برانڈ کی جیولری پہن کر کیٹ واک کی تھی۔ جس میں وہ ایک خوبصورت مغربی لباس پر گلے میں چمکتا ہار پہنی ہوئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق، پریانکا کا پہنا ہوا ہار دنیا کے سب سے مشہور لگژری جیولری برانڈ بلغاری کی رومن کلیکشن کا حصہ ہے، ہار میں خوبصورت ڈیزائن کے 7 بڑے اور کئی چھوٹے سائز کے جگمگاتے ہیرے موجود ہیں۔

یہ ہار 140 قیراط ہیروں سے تیار کیا گیا ہے اور یہی بات اس کو اب تک کے سب سے قیمتی ہاروں میں سے ایک بناتی ہے۔ جبکہ اس کی قیمت 40 ملین یورو یعنی 3 ارب 53 کروڑ بھارتی روپوں سے بھی زائد ہے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.