سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

image

جنوبی کوریا کی عدالت نے معطل صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا میں مارشل لا لگائے جانےکی تحقیقات کرنے والے جوائنٹ انویسٹی گیشن یونٹ نے سابق صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی تھی۔

مارشل لا کے نفاذ پرپارلیمنٹ کے مواخذےکے بعد یون سک یول صدارت کے عہدے سے معطل ہیں۔ مواخذےکی توثیق کےلیےآئینی عدالت کا حکم آنا ابھی باقی ہے۔

سابق صدر کے وکیل کا کہنا ہے کہ یون سک یول کےگرفتاری کے وارنٹ غیرقانونی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا میں 3 دسمبر کا مارشل لا بغاوت کے مترادف تھا یا نہیں اس کی تحقیقات چل رہی ہیں اور یون سک یول پولیس اور کرپشن انویسٹی گیشن یونٹ کے سوالوں کے جواب دینے میں ناکام رہے تھے۔

جنوبی کوریا میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے اور جنوبی کوریا کے آئین کے مطابق صدر کو بھی بغاوت کے کیس میں استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.