دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والا شخص کون ہے؟

image

ایک ملازم کی یومیہ آمدنی زیادہ سے زیادہ کتنی ہوگی ایک لاکھ یا چند لاکھ لیکن دنیا میں ایک شخص ایسا بھی ہے جس کی تنخواہ کی یومیہ رقم تقریباً ڈیڑھ ارب روپے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ پانے والا شخص بھارتی نژاد امریکی شہری جگدیپ سنگھ ہے جس کی سالانہ آمدنی 17 ہزار 500 کروڑ (پاکستانی لگ بھگ 55 ہزار کروڑ روپے) ہے اور اس کی یہ تنخواہ دنیا کی کئی ممتاز کمپنیوں کی سالانہ آمدنی سے کئی گنا زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق جگدیپ سنگھ الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریاں بنانے والی معروف کمپنی کوانٹم اسکیپ کے بانی اور سی ای او ہیں۔

انہوں نے بی ٹیک اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے کیا جبکہ ایم بی اے کی ڈگری یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے سے حاصل کی تھی۔ مختلف کمپنیوں میں ایک دہائی سے زیادہ کے تجربے کے بعد جگدیپ سنگھ نے 2010 میں کوانٹم اسکیپ کی بنیاد رکھی تھی۔

اب وہ بل گیٹس اور ووکس ویگن جیسے سرمایہ کاروں کے تعاون سے جگدیپ سنگھ اپنی کمپنی کوانٹم اسکیپ کو ای وی بیٹری ٹیکنالوجی میں آگے بڑھا رہے ہیں۔ یہ بیٹریز روایتی بیٹریوں سے زیادہ محفوظ اور تیزی سے چارج ہوتی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.