ہالی ووڈ سپر ماڈل کا گھر جل کر خاکستر، ماڈل غمگین

image

لاس اینجلس میں پھیلنے والی تباہ کن آگ سے معروف امریکی سپر مڈل بیلا حدیدکاگھربھی جل کرخاکسترہوگیا۔ ماڈل نے گھر کی تصاویر جذباتی پوسٹ کے ساتھ شیئر کردیں۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ کے نتیجے میں ہزاروں گھرتباہ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے کئی ہالی ووڈ ستارے بھی بے گھرہوگئے ہیں۔

آگ کی متاثرہ امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے گھر کی تباہی کے مناظر فالوورز کیساتھ شیئر کردیئے ہیں۔ بیلا حدید نے آگ میں لپٹے اپنے گھر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا"’بچپن کا بیڈروم"، انہوں نے ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا"رابطے میں رہنے والوں کا شکریہ، اس گھر سے وابستہ یادیں، میری ماں کی محبت جو اس گھر کو تعمیر کرنے میں شامل تھی، فیملی کے لمحات، کہانیاں، دوست، محبت، 3903 کاربن کینین روڈ، مجھے تمہاری یاد آئے گی۔"

بیلاحدیدنے مزید لکھا"یہ احساس تباہ کن ہے لیکن میں ان دوستوں کے بارے میں سوچ رہی ہوں جنہوں نے اپنے ذاتی گھر، یادگار چیزیں، یادیں، کپڑے اور اپنی زندگیاں تک کھو دی ہیں۔" 

بیلا حدید نے ایسے افراد کےلیے فنڈز جمع کرنے کا سلسلہ بھی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جنہوں نے اپنے گھر کھوئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم ان لوگوں کو گھر کی دوبارہ تعمیر کیلئے امید دے سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.