نئی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری، بابر اور رضوان کی تنزلی

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کردی، بیٹرز میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی ہوگئی تاہم اب بھی ٹاپ ٹین میں موجود ہیں، ٹریوس ہیڈ کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔

بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت کے ابھیشک شرما 38 درجے کی لمبی چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر آگئے۔

پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان کی ایک ایک درجے تنزلی ہوگئی، دونوں بدستور ٹاپ ٹین میں موجود ہیں، بابر 7 ویں اور رضوان 9 ویں نمبر پر آگئے۔

پاکستانی ٹی 20 ٹیم بہتر بنانے کیلئے اسٹرائیک فورس تشکیل

ٹی 20 بولرز میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین دوبارہ نمبر ون بولر بن گئے، انہوں نے ایک درجے ترقی کی، انگلینڈ کے عادل رشید ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔

ٹی 20 بولرز میں بھارت کے ورون چکرورتھی 3 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے، بھارت کے ہی روی بشنوئی 4 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے، پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 10 میں شامل نہیں۔آئی سی سی ٹی 20 آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلے نمبر پر موجود ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.