سہ ملکی ٹورنامنٹ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل پہلا میچ کھیلا جائے گا

image

سہ ملکی سیریز میں کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا، پاکستان ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مچل سینٹنر لیڈ کریں گے۔

سہ ملکی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 10 فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی مقابلوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری

سہ ملکی ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ 12 فروری کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں ہو گا۔

بہترین پوائنٹس والی دو ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل میچ 14 فروری کو نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.