محنت کر رہے ہیں، آئندہ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے، نسیم شاہ

image

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ بطور ٹیم اپنی غلطیوں پر نظر رکھتے ہیں، اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں اور بہتر پرفارم کرنےکی کوشش کرتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ محنت کر رہے ہیں، امید ہے کہ آئندہ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

بابر اعظم ورلڈ کلاس پلیئر ہیں، وہ ردھم میں واپس آئیں گے، کین ولیمسن

انہوں نے کہا کہ بڑی پرفارمنس دکھانے کے بعد توقعات بڑھ جاتی ہیں، کوشش ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں، جتنا دباؤ کے بغیر کھیلتے ہیں اتنا ہی اچھا نتیجہ ملتا ہے۔

فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ کوشش ہو گی کراچی میں اپنی بہترین کرکٹ کھیلیں، مجھے یقین ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں ہم بہترین کرکٹ کھیلیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.