دفاعی اخراجات میں کمی کیلئے روس اور چین سے بات کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

image

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دفاعی اخراجات میں کمی کے لیے روس اورچین سے بھی بات کرسکتے ہیں۔

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس لگانا امریکا کے مفاد میں ہے، باہمی ٹیکس لگانے سے شفافت آئے گی، تائیوان ہمارا چپ تیاری کا کاروبارلے گیا جس کی واپسی چاہتے ہیں۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

انہوں نے کہا کہ تجارتی شراکت دارممالک پر باہمی ٹیکس لگانے کافیصلہ کیاہے، امریکی اتحادی تجارت کے معاملے پردشمنوں سے بدترہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس اورچین ہمارے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑمیں ہیں جواچھا شگون نہیں، فوجی اخراجات پرہزارارب ڈالرلگ رہاہے جوامریکیوں کی فلاح پرلگنا چاہیے۔

برکس ممالک پرکم ازکم 100فیصدٹیرف ہوسکتاہے، ایٹمی ہتھیاربنانے کی کوئی وجہ نہیں ہے، جی 7 سے روس کونکالنا غلطی تھی،دوبارہ شامل کرنے پر خوشی ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.