طیارے میں بم کی اطلاع، بھارتی ائیرلائن کی پرواز کی تھائی لینڈ میں ہنگامی لینڈنگ

image

بھارتی طیارے نے بم کی اطلاع پر تھائی لینڈ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ سے نئی دلی کے لیے اڑان بھرنے والے طیارے میں بم کی اطلاع ملی، ایئر انڈیا کی فلائٹ اے آئی 379 میں بم کی اطلاع موصول ہوئی۔ مسافروں کو طیارے سے اتارلیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب برطانیہ جانے والا مسافر طیارہ گر کرتباہ ہوگیا، 241 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص زندہ بچا ہے تاہم وہ شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔

حادثے میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے، جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انڈین ڈی جی سول ایوی ایشن کے مطابق ایئر انڈیا کا بوئنگ 787 طیارہ ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہو گیا، طیارے میں 242 افراد سوار تھے، جن میں 2 پائلٹس اور 10 کیبن کریو شامل تھے۔ طیارہ رن وے سے روانگی کے فوراً بعد ہوائی اڈے کی حدود سے باہر زمین پر گرگیا۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.