وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

image

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے مدارس پالسیی پر سوال اٹھا دیے کہتے ہیں وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے؟،بنیادی سوال یہ ہے کہ بچہ جو ڈگری وفاق المدارس سے حاصل کرے گا اسکی حثیت کیا ہو گی؟عدالت نے مدارس پالیسی کے مطابق داڑھی کی مقدار کم ہونے پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے کیس کیس سماعت کی دوران سماعت عدالت نے سوال اٹھایا کہ وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے؟،بنیادی سوال یہ ہے کہ بچہ جو ڈگری وفاق المدارس سے حاصل کرے گا اسکی حثیت کیا ہو گی؟ جسٹس وفاق المدارس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے؟،بنیادی سوال یہ ہے کہ بچہ جو ڈگری وفاق المدارس سے حاصل کرے گا اسکی حثیت کیا ہو گی؟

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ وفاق المدارس کو سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹرر کیا گیا ہے،عدالت نے کہاکہ سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ تو ایک بلکل مختلف ایکٹ ہے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ کیا آپ نے کبھی دیکھا ہے میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال کسی جھگی میں کھلا ہو۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے کہاکہ آپ مدارس کو ریگولیٹ تو کر ریے ہیں مگر یہ نہیں بتا رہے نظام تعلیم کیسے چلے گا، عدالت نے وزارت تعلیم حکام سے استفسار کیا کہ صرف اسلام آباد میں موجود مدارس کو رجسٹرر کیا جا رہا ہے؟، جس پر وزارت تعلیم حکام نے بتایاکہ پورے پاکستان میں مدارس کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے،فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.