سو ایکڑ کا رقبہ دانش یونیورسٹی کے نام مختص، قابل اور مستحق طلبہ کیلئے داخلہ مفت ہو گا، وزیراعظم

image

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش یونیورسٹی میں صرف میرٹ پر داخلہ ملے گا، یونیورسٹی میں مستحق اور لائق طلبہ کو تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قابل، ذہین اور مستحق طلبہ کے لئے داخلہ مفت ہوگا،وزیر اعظم شہباز شریف نے دانش یونیورسٹی کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ دانش یونیورسٹی کا انڈوومنٹ فنڈ ہو گا جس میں حکومت رقم دے گی۔

عالمی امن اور ہم آہنگی کے لئے تمام مذاہب کا احترام ضروری ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش یونیورسٹی کیلئے 100 ایکڑ رقبہ مختص کیا گیا ہے، دانش یونیورسٹی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرے گی۔یونیورسٹی میں بہترین تعلیم، اساتذہ اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹرز ہوں گے،دانش یونیورسٹی کا مرکزی نکتہ اپلائیڈ سائنسز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 14 اگست 2026ء کو اس یونیورسٹی کا پہلا سیکشن فعال ہو جائے گا۔یہ یونیورسٹی 190 ملین پاؤنڈ یعنی 60 ارب روپے کی لاگت سے بنائی جا رہی ہے،وزیراعظم نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا رقم قومی خزانے میں منتقل کرنے پر شکر گزار ہوں۔

ٹرمپ انتظامیہ کی پاکستان سمیت 41 ممالک پر سفری پابندیوں کی تجاویز

انہوں نے کہا کہ تحقیق اور جدید سائنسز کے حوالے سے پاکستان میں ایسی درسگاہ موجود نہیں، اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ اور فیکلٹی کو بھرتی کیا جائے گا، یونیورسٹی جدید ٹیکنالوجی اور جدید تحقیقی آلات سے آراستہ ہو گی، وزیراعظم نے کہا کہ دانش یونیورسٹی دنیا کے ممتازتعلیمی اداروں کے ہم پلہ ہو گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.