عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی اونس نرخ 3432 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
پاکستانی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہو کر نئی سطح 3 لاکھ 63 ہزار روپے پر پہنچ گیا۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 1206 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نیا ریٹ 3 لاکھ 11 ہزار 213 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے نتیجے میں دیکھنے میں آیا ہے۔