پہلا ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست

image

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 91 نز پر ڈھیر ہو گئی ، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 92 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 11 ویں اوور میں پورا کر لیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے ٹرافی کی رونمائی

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 44 اور فن ایلن نے 17 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پاکستان کی بیٹنگ بری طرح فلاپ ہو گئی ، صرف 14 رنز پر پاکستان کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔

پی ایس ایل کےغیرملکی کھلاڑیوں کو پی سی بی کا اضافی پیسے دینے کا فیصلہ

اوپنر محمد حارث اور حسن نواز صفر پر ، عرفان خان ایک رن جبکہ شاداب خان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4، کائل جیمیسن نے 3 اور اش سوڈھی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.