امریکا میں طوفانی بگولوں سے تباہی ، عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں ، 33 افراد ہلاک

image

امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی ، عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں ، مختلف حادثات میں 33 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفانی بگولوں سے ریاست میزوری میں 11 ، کنساس اور ریاست ٹیکساس میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ کنساس میں ہائی وے پر آندھی کے باعث 50 سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیں۔

آسٹریلیا میں طوفان الفریڈ نے تباہی مچا دی، نظام زندگی درہم برہم

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوکلاہوما میں 130 سے زائد مقامات پر آگ لگ گئی۔ متاثرہ علاقوں میں 2 لاکھ 36 ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

حکام نے ریاست اوکلاہوما اور جارجیا میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئےمزید طوفان کی وارننگ جاری کر دی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.