آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں میچ کے دوران مقامی کلب کے کرکٹر جنید ظفر خان کا انتقال ہو گیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ساؤتھ آسٹریلیا میں کونکورڈیا کالج اوول میں ہیٹ ویو کے دوران میچ کھیلا جا رہا تھا جس دوران 40 سالہ جنید ظفر خان گر کر چل بسے۔
سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر و امپائر نذیر جونئیر انتقال کرگئے
رپورٹس کے مطابق میچ کھیلنے کے دوران درجہ حرارت 41.7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، اولڈ کونکورڈیا کرکٹ کلب کے کھلاڑی نے پہلے 40 اوورز فیلڈنگ کی پھر 7 اوورز بیٹنگ کی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹر کے گراؤنڈ پر گرتے ہی ایمبولینس کو طلب کیا گیا اور طبی عملے نے سی پی آر کیا لیکن وہ جنید ظفر کی جان نہ بچا سکے۔