جعفر ایکسپریس واقعے پر اداروں کیخلاف منفی پراپیگنڈہ کرنیوالا ملزم اسلام آباد سے گرفتار

image

ایف آئی اے نے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے ملزم کو بنی گالہ اسلام آباد سے گرفتار  کر لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزم نے جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پراپیگنڈہ اور تضحیک آمیز مواد شیئر کیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کی حمایت اور تشہیر میں ملوث ہے۔

ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

ترجمان کے مطابق ملزم کی شناخت حیدر سعید کے نام سے ہوئی ، ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.