اٹک میں سوغری بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

image

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی ( او جی ڈی سی ایل ) نے پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق یہ ذخائر ضلع اٹک میں واقع سوغری بلاک سے دریافت ہوئے ہیں۔ نئے ذخائر کی گیس کی ابتدائی پیداوار کا تخمینہ 13.95 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، جبکہ تیل کی پیداوار کا اندازہ 430 بیرل یومیہ لگایا گیا ہے۔

تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر اضافہ ریکارڈ

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ نئی دریافت او جی ڈی سی ایل کے ہائیڈروکاربن ذخائر میں اضافے کا سبب بنے گی۔

یہ دریافت پاکستان کی توانائی کے شعبے میں خودکفالت کی جانب ایک اور مثبت قدم ہے، جس سے نہ صرف توانائی کی فراہمی میں بہتری آئے گی بلکہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.