بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کیے جانے کا انکشاف

image

اسلام آباد: وزیر تجارت جام کمال نے بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف کر دیا۔

وزیر تجارت جام کمال کی جانب سے موجودہ حکومت کے پہلے سال سے متعلق درآمدی چینی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔ موجودہ حکومت نے بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کیے جانے کا انکشاف کر دیا۔

جام کمال نے ایوان کو بتایا کہ مارچ 2024 سے جنوری 2025 تک 3 ہزار 140 میٹرک ٹن چینی درآمد کی گئی۔  چینی کی درآمد پر 30 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم خرچ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اٹک میں سوغری بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

انہوں نے کہا کہ چینی ملائیشیا، جرمنی، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، ڈنمارک، چین، فرانس، سوئٹزرلینڈ اور جنوبی کوریا سے درآمد کی گئی۔ جبکہ بھارت سے بھی 50 ہزار ٹن چینی درآمد کی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.