ٹیکس اتھارٹی پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم ٹیکس اتھارٹی پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنا چاہتے ہیں۔

ٹیکس ڈیجیٹلائزیشن کے لیے “McKinsey” کی خدمات لینے پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات لا رہی ہے۔ جس کا مقصد قابل لوگوں کو لایا جائے اور ایف بی آر کے پراسس کو سادہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکس اتھارٹی پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنا چاہتے ہیں۔ اور میکنزی فرم کو ایک شفاف طریقہ کار کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔ 7 کمپنیوں نے اپلائی کیا تھا اور ایک مروجہ طریقہ کار کے مطابق ریویو کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ

محمد اورنگزیب نے کہا کہ مکنزی فرم کی ہائیرنگ پر حکومت کے اخراجات نہیں ہو رہے ہیں۔ اور ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اس عمل کی مکمل فنڈنگ کر رہی ہے۔ ٹیکس ڈیجیٹلائزیشن کے پراسس میں متعدد بین الاقوامی کمپنیاں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نادرا بھی ڈیجیٹلائزیشن کے پراسس میں اہم کھلاڑی ہے۔ اور پرال ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے متعلقہ فرم ہے۔ میکنزی ڈیجیٹلائزیشن کے ڈیزائن اور عملدرآمد کے پراسس کی نگرانی کرے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.