دہشتگردوں کے افغانستان میں ٹھکانوں کے ثبوت موجود ہیں، وزیردفاع 

image

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے افغانستان میں ٹھکانوں کے ثبوت موجود ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ  خیبر پختونخوا اوربلوچستان میں مسئلے کا بیک گراؤنڈبہت مختلف ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی الگ الگ وجوہات ہیں۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق وفاقی وزیر خزانہ کے بیان کی وضاحت آگئی

افغانستان میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرچکے ہیں، مجھے لگتا ہے افغان طالبان ٹی ٹی پی کو کنٹرول کرنے کی پوزیشن میں نہیں،بلوچستان میں اعتماد کی فضا برقرار رکھ کر تحفظات دور کرنے پڑیں گے۔

کل والے اجلاس کی لسٹ میں اختر مینگل کانام شامل ہے، جو الزامات وفاق پر لگائے جارہے ہیں ان کی جڑیں بہت دور تک ہیں، بلوچستان کے تحفظات 50،70 سال پرانے ہیں، بلوچستان کے حالات پر حکومت غور کررہی ہے۔

نوازشریف کے دور میں بلوچستان کے حالات ٹھیک ہوگئے تھے، 2018 تک بلوچستان میں کوئی پرابلم ایسی نہیں رہی تھی، بلوچستان کے سیاسی لوگوں کو بھی اپنے کردار پر نظردوڑانی چاہیے۔

کشمیر سے متعلق بھارتی وزیراعظم کا بیان گمراہ کن ہے،پاکستان

افغانستان کے اندرونی حالات کی وجہ سے وہاں بھی غیریقینی صورتحال ہے، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں اچھی حکومت بنے اور امن رہے، افغانستان بلوچستان میں مسائل کو ہوا نہ دے،ان کے اپنے ہاتھ بھی جل سکتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے ابھی تک دہشتگردی کے واقعات کی مذمت تک نہیں کی، دنیا کی ہرچیز پر بیان دیتے ہیں، اس قومی مسئلے پر انہوں نے کوئی بیان نہیں دیا، بانی پی ٹی آئی دہشتگردی کے معاملے پردونوں صوبوں میں پاکستان کیساتھ نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.