بڑے مسئلے پران کیمرہ بریفنگ تھی مگر پی ٹی آئی شریک نہیں ہوئی، عقیل ملک

image

وفاقی مشیر قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ آج بڑے مسئلے پراہم ان کیمرہ بریفنگ تھی مگر پی ٹی آئی شریک نہیں ہوئی۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی مشیر قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ  کسی شخص کی سیاست ،ذات یا سیاسی جماعت پاکستان سے بالاتر نہیں۔

ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا ،کوئی تحریک ، کوئی شخصیت نہیں، آرمی چیف

انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس کیلئے نوازشریف سےبہتر کوئی اور شخص نہیں تھا، دونوں آپریشنز نواز شریف کی لیڈرشپ کے انڈر ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی رائے ہے نوازشریف کو آج کے اجلاس میں شریک ہونا چاہیے تھا، وزیرداخلہ ملک میں نہیں تھے اس لیے اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے۔

آج جو اجلاس میں نہیں آئے وہ دشمنوں کی صفحوں میں نظرآتے ہیں، نیشنل ایکشن پلان کو ہمیں مزید بہتر اور مؤثر کرنے کی ضرورت ہے،انٹیلی جنس شیئرنگ کے میکنزم میں مزید بہتری لائی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.