طورخم سرحد 25 روز بعد آج کھولنے کا فیصلہ

image

پاکستان اور افغانستان کے جرگے نے طورخم سرحد کو آج 25 روز بعد کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سکیورٹی حکام کی فلیگ میٹنگ آج طورخم سرحد پر ہو گی، جس کے بعد طورخم تجارتی گزرگاہ کھول دی جائے گی۔

جرگہ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکام نے متنازع تعمیرات بند کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جے سی سی اجلاس تک فائر بندی اور متنازع تعمیرات پر کام بند ہو گا۔

پاک افغان عمائدین کا جرگہ ، طورخم سرحد پر سیز فائر پر اتفاق

جرگہ ممبر کے مطابق 2 روز قبل پاکستان اور افغان جرگہ کے درمیان حتمی نشست ہوئی تھی۔

واضح رہے افغان فورسز کی پاکستانی حدود میں تعمیرات پر کشیدگی پیدا ہوئی تھی، جس کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ ہرقسم آمدورفت کے لئے بند کر دی گئی تھی۔ سرحد بند ہونے سے سرحد کے دونوں جانب ہزاروں کار گو گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.