محکمہ موسمیات کی عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیش گوئی

image

محکمہ موسمیات نےعیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے شوال 1446 ہجری کے چاند کی پیش گوئی کردی ہے جس کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو دن 3 بج کر 58 منٹ پر ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 30 مارچ کو رویت کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی، اس لیے 29 رمضان المبارک کی شام کو نیا چاند نظر آنے واضح امکانات ہیں۔

وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

فوکل پرسن محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم نے بتایا کہ 30مارچ کو شوال کا چاند با آسانی دیکھا جاسکےگا اور امکان ہے کہ یکم شوال 31 مارچ کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.