بلوچستان کیلئے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو کامیاب بنایا جائے گا،صدر مملکت

image

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کیلئے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو کامیاب بنایا جائے گا،ایسے اقدامات کریں گے جسے بلوچستان کی تاریخ میں سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے کوئٹہ میں بلوچستان کی پارلیمانی پارٹیوں کے اراکین نے ملاقات کی،ملاقات میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔

جمعیت علما ئے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے

اس کے علاوہ گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی،نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، ن لیگی رہنما سلیم خان کھوسہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اےاین پی کے پارلیمانی لیڈر زمرک خان ،جماعت اسلامی کے عبدالمجید بادینی کے علاوہ بلوچستان کابینہ کے ارکان،صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکریٹریز او ایم پی ایز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

بلوچستان کو درپیش مسائل اورعوامی بہبود پر مختلف تجاویز پیش کی گئیں،اس موقع پرصدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگوں سے دلی لگاؤ اور دیرینہ تعلقات ہیں،بلوچستان کی ترقی اور عوام کی بہبود ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے۔

وزیراعظم وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے بلوچستان سمیت صوبوں کو خود مختاری دی،بحیثیت پاکستانی ہم نے قومی یکجہتی سے وطن عزیز کو آگے لیکر جانا ہے،ہم سب کو ان کا حق دینا چاہتے ہیں، حقوق چھیننا نہیں چاہتے۔

حقوق دے کر ہی لوگوں کا دل جیتیں گے،عید کے بعد بلوچستان میں کیمپ لگائوں گا ، تفصیل سے ہر کسی کو سنوں گا، اس موقع پراپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی نےوزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کے اقدامات کی تعریف کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.