ملتان، راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ، خواتین سمیت 6 افراد زخمی

image

ملتان، انڈسٹریل اسٹیٹ میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔

پولیس حکام  کے مطابق بھگدڑ مچنے سے خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ فیکٹری میں راشن تقسیم کے دوران پیش آیا۔

جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں سے 3 بم برآمد

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں جائے حادثہ سے تمام افراد کو روانہ کرکے فیکٹری کو سیل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تین دن پہلے شہر قائد کےعلاقے مدینہ کالونی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے بزرگ خاتون جاں بحق، جبکہ متعدد خواتین زخمی ہوگئیں تھیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق نجی این جی او کی جانب سے غریب اور نادارلوگوں میں راشن تقسیم کیا جا رہا تھا، تقسیم کے آغاز سے قبل ہی خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.