دورہ نیوزی لینڈ، قومی ون ڈے سکواڈ کے آج سے ٹریننگ کیمپ کا آغاز

image

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ون ڈے سکواڈ کے 9 کھلاڑی آج سے ایل سی سی گرائونڈ میں ٹریننگ کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 9 کھلاڑیوں میں کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، بابراعظم، فہیم اشرف، امام الحق، وسیم جونئیر، نسیم شاہ، عاکف جاوید اور طیب طاہر شامل ہیں۔

دورہ نیوزی لینڈ: کوشش ہوگی ڈاٹ بالز کم کھیلیں، عبداللہ شفیق

پی سی بی نے بتایا ہے کہ تمام کھلاڑی 21 مارچ تک ٹریننگ کریں گے، قومی کرکٹ ٹیم کا ون ڈے سکواڈ 23 مارچ کی صبح براستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ ہو گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.