دنیا کے خوش ترین ممالک کی نئی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟

image

اقوام متحدہ کے تعاون سے جاری ہونے والی عالمی خوشی رپورٹ 2025 میں فن لینڈ مسلسل آٹھویں مرتبہ دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا ہے جب کہ اس فہرست میں پاکستان کا 109 واں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت 8 درجے بہتری حاصل کرتے ہوئے 126 ویں سے 118 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

دنیا کے دس 10 خوش ترین ممالک میں فن لینڈ پہلے،  ڈنمارک دوسرے، آئس لینڈ تیسرے،  سوئیڈن چوتھے، نیدرلینڈز پانچویں جب کہ کوسٹا ریکا چھٹے نمبر پر براجمان ہے۔

فہرست میں ناروے کا ساتواں، اسرائیل کا آٹھواں، لکسمبرگ نواں اور  میکسیکو کا دسواں نمبر ہے۔

ورک فرام ہوم کرنے والوں کو خوش آمدیدکہنےوالے 10 بہترین ممالک کی فہرست

رپورٹ کے مطابق افغانستان کو دنیا کا ناخوش ترین ملک قرار دیا گیا ہے، اس کے بعد سیرالیون 146، لبنان 145، مالاوی 144، اور زمبابوے 143 ویں نمبر پر ہیں۔

اس رپورٹ میں 140 سے زائد ممالک کے افراد سے 2022 سے 2024 کے دوران کیے گئے عالمی سروے کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

درجہ بندی کے لیے فی کس آمدنی، متوقع زندگی، سماجی مدد، آزادی، سخاوت اور کرپشن جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.