انخلاء کی ڈیڈ لائن میں 11 روز باقی ، لاکھوں افغان باشندے وطن واپس چلے گئے

image

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی واپسی جاری ہے۔ غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں 11 دن باقی رہ گئے۔

20 مارچ تک واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ ، 74 ہزار 282 تک پہنچ چکی ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے غیر ملکیوں کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

راولپنڈی سے 205 افغان مہاجرین ملک بدر ، دیگر کو 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن

حکومت پاکستان نے واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں جبکہ مقررہ تاریخ تک ملک نہ چھوڑنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکومت نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔ حکومت نے اس سے قبل 15 ستمبر 2023 کوافغان باشندوں کو واپس اپنے وطن بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.