گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی.
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج 2000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 18 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے. جبکہ 10گرام سونا 2 لاکھ 73 ہزار 319 روپے کا ہوگیا ہے.
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کی کمی سے 3031 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 49 روپے کی کمی سے 3 ہزار 475 روپے ہو گئی۔