نائیجر، مسجد میں دہشت گردوں کا حملہ، 44 افراد جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق مسجد میں دہشت گردوں نے نمازیوں کوگھیرکرنشانہ بنایا اور دہشت گردوں کے حملوں سے 13 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسزکا کامیاب آپریشن، 10 خارجی ہلاک، دہشتگردوں کی فائرنگ سے کیپٹن شہید
دہشت گردوں نے بازاراورگھروں کوبھی نذرآتش کردیا، نائیجرحکومت کا نمازیوں کی شہادت پر3 روزکے سوگ کااعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ نائیجر، مالی اور برکینا فاسو سے ملحقہ سرحد پر واقع ابان کور نامی دیہات میں واقع مسجد پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا تھا جس سے 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔