پاک افغان طورخم بارڈر 28 روز بعد پیدل آمد و رفت کیلئے کھل گیا

image

پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر 28 روز بعد پیدل آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا۔

امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ پرپیدل آمدورفت کا آغاز ہو گیا ہے، صرف پاسپورٹ ویزا کے حامل مسافروں کو افغانستان آنے جانے کی اجازت ہے۔

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی

طورخم بارڈر پر افغانستان کو روزانہ اوسطاً 10 ہزار افراد کی آمدورفت ہوتی ہے، 21 فروری کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث سرحدی گزرگاہ کو ہرقسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

تین روز قبل سرحدی گزرگاہ کو تجارت کے لئے کھول دیا گیا تھا، پاک افغان فورسز کی کشیدگی کے دوران امیگریشن سسٹم کو فائرنگ کی وجہ سے نقصان پہنچا تھا، امیگریشن سسٹم میں فنی خرابی کی وجہ سے پیدل آمد و رفت معطل رہی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.