ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

image

اسلام آباد: بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ اور سوات کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔ لوگ زلزلے کے باعث خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سرکاری گندم کا نرخ 2900 روپے فی من مقرر

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔ جس کی زیر زمین گہرائی 173 کلومیٹر تھی۔ اور زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.