استنبول کے میئر اکرام امام اوغلو کو جیل بھیج دیا گیا

image

 ترکیہ کی عدالت نے استنبول کے میئر اکرام امام اوغلو کو مقدمے کی سماعت تک جیل بھیج دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ اکرام امام اوغلو اور کم از کم 20 دیگر افراد کو بدعنوانی کی تحقیقات کیلئے جیل بھیجا گیا ہے، جبکہ دہشتگردی سے متعلق تحقیقات کے بارے میں ایک علیحدہ فیصلہ ابھی تک جاری نہیں کیا گیا۔

ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب 3 جزیروں پر نئے میزائل سسٹم نصب کر دیئے

حزب اختلاف کے مقبول میئر اکرام اوغلو جو صدر رجب طیب اردوان کے سب سے بڑے سیاسی حریف ہیں، انہیں 2028 کے صدارتی انتخابات کے لیے حزب اختلاف کی جماعت سی ایچ پی کے امیدوار نامزد کیے جانے سے چند روز قبل بدھ کے روز گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اکرام اوغلو کو بدعنوانی اور ایک دہشتگرد تنظیم کی مدد کے الزامات پر حراست میں لیا گیا ، مرکزی حکومت کے اس اقدام کے خلاف استنبول میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.