وزیر اعظم کا رمضان ریلیف پیکج تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت

image

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج  کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر، احد چیمہ، عطا تارڑ، شزا فاطمہ اور دیگر بھی شریک تھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ رمضان پیکج پورے پاکستان کے لیے بلاتفریق متعارف کروایا گیا ہے۔ اور پیکج شفاف بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک، نادرا اور ٹیک اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکج کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان پیکج کی رقم ڈیجیٹل والٹ کے شفاف نظام کے ذریعے پہنچائی جا رہی ہے۔ اور ڈیجیٹل والٹ کے ماڈل کو دیگر حکومتی اسکیموں میں بھی اپنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب نے منظور شدہ متعدد بلوں کی توثیق کر دی

شہباز شریف نے رمضان پیکج کے حوالے سے جاری آگہی مہم کو مزید مؤثر بنانے اور رمضان پیکج کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ ترتیب دینے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو رمضان ریلیف پیکج 2025 کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اب تک 63 فیصد مستحق افراد کو رقم پہنچائی جا چکی ہے۔ اور رمضان پیکج کے حوالے سے 2224 ملازمین ڈیوٹی پر مامور ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.