حماس یرغمالیوں کو رہا کرے اور غیرمسلح ہو جائے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

image

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ حماس یرغمالیوں کورہا کرے اورغیرمسلح ہوجائے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ حماس غزہ میں سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتی، غزہ میں جو ہورہاہے وہ حماس کے غیرذمہ دارانہ اقدامات کا نتیجہ ہے۔

اسرائیل کی غزہ پر بربریت جاری، 2 صحافیوں سمیت 65 فلسطینی شہید

انہوں نے کہا کہ غزہ کے لیےعرب منصوبہ ٹرمپ انتظامیہ کے معیار پر پورا نہیں اترتا، ویزا پالیسیاں سخت کرنے کامقصدامریکا کودوبارہ عظیم،محفوظ اورخوشحال بنانا ہے۔

سخت ویزا پالیسیاں بنانا ہرخود مختارملک کاحق ہے، دوسرے ممالک سے آنے والوں کوامریکی قانون کی پاسداری کرنا ہوگی، امریکا جوبھی آئے وہ رویے میں تبدیلی لائے اوراچھے شہری کی طرح پیش آئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.