آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں

image

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں،اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے آرمی چیف سیدعاصم منیرکی والدہ کے انتقال پراظہارتعزیت کیا اورصدرمملکت نے کہا کہ سوگوارخاندان کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔

وزیر اعظم کا رمضان ریلیف پیکج تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہبازشریف نےآرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اورسوگوارخاندان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔

چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضا گیلانی کاآرمی چیف کی والدہ کے انتقال پراظہارافسوس کیا اور انہوں نےکہا کہ جنرل سیدعاصم منیرکی والدہ کے انتقال کاسن کردکھ ہوا، دکھ کی اس گھڑی میں جنرل سیدعاصم منیرکیساتھ ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی والدہ کے انتقال پر اظہارافسوس کیا انہوں نے کہا جنرل سید عاصم منیراورسوگوارخاندان کیساتھ ہمدردی وتعزیت کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.