فخر زمان کا عید کے بعد بیٹنگ پریکٹس کے باقاعدہ آغاز کرنے کا امکان

image

قومی کرکٹر فخر زمان کا عید کے بعد بیٹنگ پریکٹس کے باقاعدہ آغاز کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے فوری بعد فخر زمان کی دوبارہ فزیکل اسسمنٹ ہوگی،فزیکل اسسمنٹ کے بعد انہیں بیٹنگ کرنے کی اجازت ملے گی،اس وقت پی سی بی میڈیکل پینل کی زیر نگرانی قومی کرکٹر کا ری ہیب جاری ہے۔

تحریک انصاف ملک میں افراتفری پید ا کرنا چاہتی ہے، خرم دستگیر

فخر زمان سے فی الوقت مختلف گرائونڈ ٹریننگ کروائی جارہی ہے،ان سے ری ہیب میں مخصوص دورانیہ کی رننگ کروائی جاتی ہے۔

قومی کرکٹر کو ڈیپ بریتھنگ اور جینٹل اسٹریچنگ کا بھی کہا گیا ہے،انہیں ابتدائی طور پر ویٹ ٹریننگ سے منع کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان تیزی سے صحت یابی کی طرف گامزن ہیں،امید ہے وہ پی ایس ایل کے پہلے میچ سے قبل ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

واضح رہے این سی اے میں فخر زمان کا ری ہیب 20 فروری سے جاری ہے،وہ چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں ان فٹ ہوگئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.