اسلام آباد: وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت اور بہتر خارجہ تعلقات کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی۔ جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے تعلقات پر تبادلہ خیال اور باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی استحکام اور ترقی لازم و ملزوم ہیں۔ اور جمہوری روایات کے فروغ سے ہی ملک میں استحکام ممکن ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کی بڑی تعداد کا بینکنگ سہولت سے محروم ہونے کا انکشاف
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مضبوط معیشت اور بہتر خارجہ تعلقات کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ اور پاکستانی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔