پنجاب میں اسکول، کالجز و جامعات میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں عید کی تعطیلات 28 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی۔
چھٹیوں کے بعد 3 اپریل سے تعلیمی سرگرمیاں دوباہ بحال ہوں گی،28 مارچ کو بورڈ کے پیپرز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
سندھ حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا
دوسری طرف سندھ حکومت نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 31مارچ سے2 اپریل تک عید الفطر کی چھٹیاں ہوں گی، پنجاب میں بھی عیدالفطر کی تعطیلات 31 مارچ سوموار سے 2 اپریل بدھ تک ہوں گی۔
سعودی عرب اور پاکستان میں ایک ہی روز عید الفطر ہونے کے امکانات
قبل ازیں وفاقی حکومت نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا،پیر 31مارچ سے بدھ 2 اپریل تک تعطیلات ہوں گی،کابینہ ڈویژن نے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔