27رمضان کوسندھ کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

image

سندھ حکومت نے 27 رمضان کوصوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری و نجی اسکولز 28 مارچ کو بند رہیں گے،یاد رہے گزشتہ روز ہی سندھ حکومت نے 4 اپریل کو بھی سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے موقع پر چھٹی کا اعلان  کیا تھا۔

11ویں جماعت کے طلبہ کو گریس مارکس دینے کی منظوری

صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر 4 اپریل کو تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

عید تعطیلات:

پنجاب میں اسکول، کالجز و جامعات میں عید کی تعطیلات 28 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی،چھٹیوں کے بعد 3 اپریل سے تعلیمی سرگرمیاں دوباہ بحال ہوں گی،28 مارچ کو بورڈ کے پیپرز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

سندھ حکومت کا 2ہزار اسسٹنٹ سب انسپکٹر انویسٹی گیشن بھرتی کرنےکافیصلہ

دوسری طرف سندھ حکومت نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 31مارچ سے2 اپریل تک عید الفطر کی چھٹیاں ہوں گی، پنجاب میں بھی عیدالفطر کی تعطیلات 31 مارچ سوموار سے 2 اپریل بدھ تک ہوں گی۔

قبل ازیں وفاقی حکومت نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا،پیر 31مارچ سے بدھ 2 اپریل تک تعطیلات ہوں گی،کابینہ ڈویژن نے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3ایڈیشنل رجسٹرار کے تبادلے


News Source   News Source Text

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.