سعودی عرب،بدعنوانی کے الزام میں 82 سرکاری ملازمین گرفتار

image

رواں ماہ مارچ کے دوران سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کے ادارے نے بدعنوانی کے الزام میں 82 سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا ہے۔

نزاھہ((انسداد بدعنوانی کا ادارہ)) نے اپنے ایکس اکائونٹ پر بیان میں بتایا کہ ادارے کے حکام نے رواں ماہ کے دوران سرکاری دفاتر اور نجی اداروں کے ایک ہزار 453 تفتیشی دورے کئے۔

وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

کئی سرکاری اداروں کے 313 افراد کے خلاف الزامات کی تحقیقات کی گئی۔ان اداروں میں وزرت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت صحت، وزارت افرادی قوت، وزارت بلدیات و ہائوسنگ اور زکوۃ، ٹیکس، کسٹم اتھارٹی شامل ہیں۔

تفتیش کے بعد 82 افراد کو رشوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔نزاھہ نے کہا کہ وہ سرکاری اور نجی اداروں میں تفتیشی دورے جاری رکھے گی ۔

پنجاب بھر کے اسکولزمیں 28 مارچ سے 6 اپریل تک تعطیلات کا اعلان

نزاھہ نے اپنے بیان میں مزید خبر دار کیا کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو ملازمت کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.