روس کی ایران، اسرائیل کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش، ٹرمپ کا پوتن کو بطور ثالث قبول کرنے کا عندیہ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ امریکہ اس وقت ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کا حصہ نہیں ہے مگر یہ ممکن ہے کہ وہ اس کا حصہ بن جائے۔ اطلاعات کے مطابق انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ روسی صدر کی ثالثی کی پیشکش کو تسلیم کرنے پر بھی تیار ہیں۔
  • ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعے کی صبح اسرائیل نے ایران کی جوہری و عسکری تنصیبات اور گنجان آباد علاقوں پر حملے کیے تھے جس کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ ایران نے اسرائیل پر ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملے کیے ہیں۔
  • کشیدگی میں تین روز سے مسلسل اضافے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کو معاہدہ کر لینا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ اس معاملے پر اجلاس بلائے گئے ہیں اور بات چیت جاری ہے۔
  • اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے کہا ہے کہ عام شہریوں کی ہلاکتوں پر ایران کو ’بھاری قیمت چکانی ہو گی۔‘ اسرائیل میں ایرانی حملوں کے دوران کم از کم 10 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔
  • ادھر ایرانی صدر نے اسرائیل کے خلاف مزید سخت کارروائیوں کی دھمکی دی ہے۔
  • ایرانی سرکاری میڈیا نے اسرائیلی حملوں میں 128 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ تصدیق شدہ ویڈیوز میں شمالی تہران کے علاقے میں دھواں اور ملبہ دیکھا جا سکتا ہے۔

روس کی ایران، اسرائیل کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش، ٹرمپ کا پوتن کو بطور ثالث قبول کرنے کا عندیہ


News Source

مزید خبریں

BBC
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.