پشاور اور لاہور  میں مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ 

image

 پشاور اور لاہور میں عید سے قبل مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

پشاور میں زندہ برائلر مرغی کے نرخ میں ایک دن میں 40 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا ہے، مرغی کے نرخ 500 سے بڑھ کر 540 روپے ہو گئے ہیں۔

پشاور میں فی کلو مرغی کا گوشت 70 روپے مزید مہنگا ہو گیا ہے، گوشت کی قیمت 800 روپے سے بڑھ کر 870 روپے ہو گئی ہے۔

لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت 595 روپے کلو ہے۔لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت 264 روپے ہے۔

خام تیل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ

لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 411 روپے کلو ہے۔

سرکاری قیمتوں کے برعکس لاہور شہر میں چکن 700 سے 750 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے،  بون لیس کے دام 1100 سے 1250 روپے فی کلو وصول کیے جا رہے ہیں۔

لاہور میں سرکاری نرخنامے کی بجائے چکن کی ہول سیل مارکیٹ ٹولنٹن مارکیٹ میں زندہ مرغی 450 سے 470 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.