اسرائیلی فوج کا رفح میں زمینی آپریشن ، درجنوں فلسطینی شہید ، تل ابیب میں نتین یاہو حکومت کیخلاف مظاہرے

image

اسرائیلی فوج نے رفح میں زمین آپریشن شروع کر دیا جبکہ غزہ میں حملوں کے نتیجے میں مزید 24 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

رفح میں گزشتہ ہفتے سے لاپتہ 14 امدادی کارکنوں کے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل کا انکشاف ہوا ہے ، عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے رضاکاروں کو قتل کرکے ایمبولینسز سمیت دفن کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق 18 مارچ سے اب تک 921 فلسطینی شہید اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کی غزہ پر بربریت جاری، 2 صحافیوں سمیت 65 فلسطینی شہید

دوسری جانب تل ابیب اور دیگر شہروں میں ہزاروں افراد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے غزہ جنگ بندی ڈیل کو مکمل کرنے اور غزہ میں موجود بقیہ اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے اسرائیل نے چند دن قبل جنگ بندی معاہدے کو ٹوڑتے ہوئے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.