عید الفطر پر میٹرو بس سروس کا شیڈول جاری

image

اسلام آباد: راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس نے عید الفطر کا شیڈیول جاری کر دیا۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس عید الفطر پر بھی آپریشنل رہے گی۔ عید کے پہلے دن میٹرو بس سروس صبح 9 بجے شروع ہو گی۔

عید کے پہلے دن میٹرو بس سروس صبح 9 بجے سے شروع ہو کر رات 10 بجے تک مسافروں کو اپنی منزل پر پہنچائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے، سلمان اکرم راجہ

میٹرو بس سروس عید کے پہلے روز کے بعد اپنے شیڈیول کے مطابق صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک معمول کے مطابق آپریشنل ہو گی۔ صرف پہلے روز 3 گھنٹے تاخیر سے بس سروس کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.