کرم میں قیام امن کیلئے تمام بنکرز گرا دئیے، آئی جی خیبرپختونخوا

image

آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا ہےکہ کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے ہیں۔

آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ کرم میں قیام امن کے لئے فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے ہیں، اگلے مرحلے میں عوام کی جانب سے رضاکارانہ اسلحہ جمع کروایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسحلہ جمع نہ کروانے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی جب کہ ٹل پارا چنار روڈ پر محفوظ بنانے کیلئے 10چوکیاں بنائی جائیں گی۔ اس اقدام سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی،

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کرم میں قیام امن کے لیے کیے جانے والے فیصلوں کے تحت بنکرز گرائے جاچکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.